ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی: ایک کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی ،کوئی جانی نقصان نہیں 

ممبئی: ایک کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی ،کوئی جانی نقصان نہیں 

Wed, 13 Jun 2018 23:24:17    S.O. News Service

ممبئی 13جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ممبئی کے ورلی میں 33 منزلہ عمارت میں آگ لگی۔ آگ بالائی منزل میں لگی ہے۔واضح ہو کہ اس عمارت میں دیپکا پادوکون کی بھی رہائش گاہ بھی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے اور آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ ممبئی پولیس نے ٹویٹ کر کہا ہے کہ فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر موجودہیں اور آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ وہ اپنی طرف سے آگ بجھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اس عمارت میں رہنے والے 90 فیصد لوگوں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے۔ عمارت کی 33 ویں منزل پر دوپہر 2 بجکر 16 منٹ پر آگ لگنے کی معلومات فائر بریگیڈ کو ملی تھی۔ موقع پر 5 فائر بریگیڈ موجود ہیں اور آگ بجھانے کا کام اب بھی جاری ہے۔ اس دوران دیپکا پادوکون نے ٹویٹ کر بتایا کہ وہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے سب کا شکریہ ادا کہا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔فائر بریگیڈ عملہ کے لیے دعا کریں جو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس عمارت کی دو منزل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ فائر بریگیڈ کے حکام نے کہا کہ اس مہینے میں جنوبی ممبئی میں واقع انکم ٹیکس کے آفس میں آگ لگی تھی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا انہوں نے بتایا کہ انکم ٹیکس کی بلڈنگ کے تیسرے فلور پر آگ لگی تھی ۔ 


Share: